شاہینوں کو کینگروز کو دبوچنے کیلئے کتنا ہدف دینا ہو گا؟ سابق کرکٹرز نے بتا دیا

کراچی (پی این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے دو سابق کھلاڑیوں نے کہا ہے کہ سیمی فائنل میں گرین شرٹس کو کینگروز کو 170 رنز کا ٹارگٹ دینا چاہیے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد نے کہا کہ آسٹریلیا کیلئے 170 رنز کا ٹارگٹ ہونا چاہیے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وکٹ کیپر کامران اکمل نے کہا کہ 170 رنز کا ہدف کافی ہوگا۔ ٹاس کے وقت بابر اعظم کی باڈی لینگویج بہت اچھی تھی۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ زیادہ سے زیادہ رنز بنانے کی کوشش کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close