پاکستان کے کونسے دو بالرز آسٹریلوی بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑاسکتے ہیں؟ سابق آسٹریلوی کھلاڑی نے اپنی ٹیم کو خبردار کر دیا

دبئی(پی این آئی)آسٹریلیا کے سابق کھلاڑی بریڈ ہاگ نے پاکستان کے اوپننگ باولرز کو بڑا سر درد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی اورعماد وسیم خطرناک باولرز ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایرون فنچ اور ڈیوڈ وارنر کے خلاف پاکستان کے اوپننگ باولرز میرے لیے بڑا درد سر ہیں۔

بریڈ ہاگ نے کہا کہ ڈیوڈ وارنر بائیں ہاتھ کے باولرز کو اتنا اچھا نہیں کھیلتے ہیں جتنا وہ دائیں ہاتھ کے باولرز کے خلاف کھیلتے ہیں۔میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کے سابق لیگ اسپنر نے مشورہ دیا کہ آسٹریلیا کو عماد وسیم کے متعلق فکر مند ہونا چاہیے کیونکہ وہ بائیں ہاتھ سے باولنگ کراتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عماد وسیم فنچ کو پھنسا سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close