ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ دوسرا سیمی فائنل، آسٹریلیا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کا اہم فیصلہ

اسلام آباد (پی این آئی) آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دےدی ۔ پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف بھی اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ۔

واضح رہے کہ پاکستان متحدہ عرب امارات میں گزشتہ 16 ٹی ٹوئنٹی میچز میں ناقابل شکست ہے البتہ آسٹریلیا آئی سی سی ایونٹ میں پاکستان کے خلاف تمام 4 ناک آؤٹ میچز جیتا ہے۔ پاکستان کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ ڈاکٹرز نے شعیب ملک اور محمد رضوان کو میچ کے لیے فٹ قرار دے دیا ہے۔ دبئی میں ہونے والے میگا ایونٹ کے بڑے مقابلے کےلیے ٹیمیں تیار ہیں، دونوں ہی ٹیموں میں شامل ہر کھلاڑی میچ ونر ہے،کوئی بیٹ سے بازی پلٹا ہے تو کوئی بولنگ سے میچ اپنے حق میں کر لیتا ہے۔ بابر ، رضوان ، حفیظ ، شعیب ، آصف پاکستان کی بیٹنگ پاور ہیں تو بولنگ کی جان ہیں شاہین آفریدی ، حسن علی اور حارث رؤف لیکن دبئی میں اہم کردار ہوگا اسپینرز کا اور یہ شعبہ ہے عماد وسیم ، محمد حفیظ اور شاداب خان کے ہاتھوں میں۔

دوسری جانب بھی ایڈم زمپا ہیں ، میکس ویل بھی گیندیں گھماتے ہیں، پھر اس کی بیٹنگ پاور فنچ ، وارنر ، اسمتھ ، سب ہی ایک سے بڑھ کر ایک ہیں جبکہ آسٹریلیا کا پیس اٹیک بھی اپنی مثال آپ ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیمی فائنل پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close