آسٹریلیا کا کونسا کھلاڑی پاکستان کیلئے بڑاخطرہ ثابت ہو سکتا ہے؟ شاہد خان آفریدی نے قومی ٹیم کو خبردار کر دیا

کراچی (پی این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سیمی فائنل مقابلے میں آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر کو پاکستان کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ انہوں نے بابر اعظم جیسا کھلاڑی آج تک نہیں دیکھا جو مسلسل پرفارم کر رہا ہو، آج کے میچ میں بابر اور رضوان کی پارٹنر شپ بہت اہم ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے وارنر بہت خطرناک ہیں۔ دونوں ٹیمیں بہت تگڑی ہیں آج کا میچ دل بڑا کرکے کھیلنا ہوگا۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ آصف علی میچ ونر ہے، اس سے اچھی امید رکھنی چاہیے، اس جیسے کھلاڑیوں کو اعتماددینے کی ضرورت ہوتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close