اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سپر 12 مرحلے میں اتوار کے روز اسکاٹ لینڈ کے خلاف شاندار کامیابی حاصل کرکے گروپ2 میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی تھی ۔پاکستان سپر 12 مرحلے میں مسلسل 5 میچز جیت کر رواں ایونٹ میں ناقابل شکست رہنے والی ٹیم بھی بن گئی۔ورلڈ کپ کے شیڈول کے حساب سےدوسرا سیمی فائنل آج 7 شام بجےدبئی میں کھیلا جائیگا۔
پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا سیمی فائنل میچ کیلئے پاکستان کو فیورٹ قرار دیا جارہا ہےکیونکہ پاکستان گزشتہ 5سال سے یو اے ای کے میدانوں میں ناقابلِ شکست ہے اور مسلسل 16میچز میں فتح حاصل کر چکا ہے۔یقیناََ قومی ٹیم اس وجہ سے بھی پُر اعتماد ہو گی اورآسٹریلوی ٹیم دبائو کا شکار ہو گی۔دوسری جانب آسٹریلوی بیٹنگ لائن پاکستان کیلئے مشکل ہو سکتی ہے جبکہ آسٹریلوی بالر ز بھی پاکستانی بلے بازوں کیلئے شدید مشکلات کھڑی کر سکتے ہیں۔تاہم آسٹریلوی کپتان میچ سے قبل اعتراف کر چکے ہیں کہ وہ شاہین شاہ آفریدی کی تباہ کن بالنگ سے ضرور خوفزدہ ہیں۔
اس کے علاوہ ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ ٹیم کا مورال بلند ہے اور اچھا کمبینیشن بھی بنا ہوا ہےجو کہ فتح حاصل کرنے میں انتہائی اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں