دبئی(پی این آئی) سیمی فائنل مقابلے سے قبل وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اور شعیب ملک بخار میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ دونوں کھلاڑیوں کو ہلکا بخار ہے، دونوں کھلاڑی ہوٹل میں موجود ہیں۔ دونوں کھلاڑیوں کو فلُو ہوا ہے اور معمولی بخار بھی ہے، ان کی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ بھی کلیئر آئی ہے، البتہ ڈاکٹر نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔ دونوں کھلاڑیوں کا کل صبح پھر چیک اپ کیا جائے گا۔
دو روز آرام کے بعد پاکستان ٹیم نے آئی سی سی اکیڈمی میں ٹریننگ کا آغاز کیا لیکن قومی ٹیم کے دو قابل اعتماد کھلاڑی شعیب ملک اور محمد رضوان ٹیم کے ہمراہ پریکٹس کیلئے نہیں آئے۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل جمعرات کو پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں