نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان میچ جاری، کونسی ٹیم فیورٹ قرار دیدی گئی؟ گوگل سروے جاری

ابو ظہبی (پی این آئی) نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان میچ جاری، کونسی ٹیم فیورٹ قرار دیدی گئی؟گوگل سروے جاری… انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے مابین ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2020 کا سیمی فائنل جاری ہے جس میں گوگل کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم فیورٹ ہے۔

گوگل کی جانب سے لائیو میچ کے پیش کیے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم کے پہلا سیمی فائنل میچ جیتنے کے 59 فیصد جب کہ نیوزی لینڈ کی جیت کے 41 فیصد امکانات ہیں۔ گوگل کے یہ اعدا د و شمار ہر گیند، باؤنڈری اور اوور کے بعد میچ کی صورتحال کے مطابق تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔خیال رہے کہ دونوں ٹیموں نے 2019 کے ون ڈے ورلڈ کپ کا فائنل کھیلا تھا جس میں انگلینڈ کی ٹیم فاتح رہی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close