آئی سی سی نے نئی ٹی ٹونٹی رینکنگ جاری کر دی، پاکستانی ٹیم کونسی پوزیشن پر پہنچ گئی؟

دبئی(پی این آئی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے نئی ٹی 20 رینکنگ جاری کردی ہے۔ نئی رینکنگ کے مطابق پاکستانی ٹیم دوسرے نمبر پر جبکہ انگلینڈ کی ٹیم پہلے نمبر پر موجود ہے۔ بابر اعظم بلے بازوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ محمد رضوان چوتھے نمبر پر ہیں تاہم انکا تیسری پوزیشن پر موجود ّآسٹریلوی کپتان ایرون فنچ سے فاصلہ مزید کم ہوکر صرف دو پوائنٹس کا رہ گیا ہے۔

ایرون فنچ کے 733 جبکہ محمد رضوان کے 731 پوائنٹس ہیں۔ باؤلرز اور آل راؤنڈرز کی فہرست میں کوئی پاکستان ٹاپ ٹین میں موجود نہیں ہے۔ باؤلرز کی فہرست میں شاہین شاہ آفریدی 13ویں جبکہ حارث رؤف 20 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close