آسٹریلوی بالرز کس پاکستانی بیٹسمین پر اٹیک کی تیاری کر رہے ہیں؟ سیمی فائنل سے قبل قومی ٹیم کو خبردار کر دیا گیا

کراچی (پی این آئی)سابق کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں تمام آسٹریلوی بولرز نے بابر اعظم پر اٹیک کرنا ہے ،ورلڈ کپ میں ہماری طاقت اور قوت اوپننگ جوڑی ہے۔ نجی ٹی وی کے سپورٹس پرگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ سب کو اپنے ذہن سے یہ نکالنا ہو گا کہ سیمی فائنل ہے یا فائنل ہے، یہ نہ سوچیں حریف آسٹریلیا ہے یا کون ہے؟

پوری ٹیم نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی ہے اور آگے بھی پاکستان ٹیم کو اپنے مومنٹم کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری اوپننگ جوڑی ٹورنامنٹ میں اچھا آغاز دے رہی ہے،سپنرز بہت اچھا کردار ادا کر سکتے ہیں۔سابق کپتان نے کہا کہ بابر اور رضوان کا آغاز اچھا ہے لیکن سٹرائیک ریٹ کچھ کم ہے جس پر مجھے اعتراض ہے۔انضمام الحق نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب ساری ٹیمیں پاکستان آ کر کھیلیں گی اور پاکستان کے میدان پھر سے آباد ہوں گے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close