بھارتی کرکٹ ٹیم نے اپنا آخری میچ کالی پٹیاں باندھ کر کیوں کھیلا؟ حقیقت سامنے آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے آخری میچ میں بھارتی ٹیم نے معروف کوچ تارک سنہا کو خراج عقیدت پیش کیا۔گزشتہ دنوں 71 سالہ تارک سنہا چل بسے تھے، وہ دہلی کے نامی گرامی کلب کے کوچ اور اہم رکن تھے جنہوں نے کئی کھلاڑیوں کی کوچنگ کی۔

رپورٹس کے مطابق سنہا کی کوچنگ میں بھارت کیلئے کئی بڑے نام سامنے آئے جن میں سریندر کھنہ، منوج پربھارکر، اجے شرما، اشیش نہرا، شیکھر دھون اور ریشبھ پنٹ شامل ہیں۔تارک سنہا ان 5 کرکٹرز میں شامل ہیں جنہیں کھیلوں کے مشہور بھارتی ڈرون آچاریہ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں نمیبیا کے خلاف اپنے آخری میچ میں بھارتی کرکٹ ٹیم نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر آنجہانی کوچ تارک سنہا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close