ڈالر کی پھر اُونچی اڑان، قدر بڑھ کر کتنی ہو گئی؟ روپے کو پچھاڑ ڈالا

کراچی(پی این آئی) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ایک مرتبہ پھر ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ کی قدر گرواٹ کاشکار ہو گئی جس کی وجہ سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر172روپے سے بڑھ کر173روپے کی سطح پر جا پہنچی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں55پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جس سے ڈالر کی قیمت خرید 170.05روپے سے بڑھ کر170.60روپے اور قیمت فروخت170.15روپے سے بڑھ کر171.70روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر1روپے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 171.50روپے سے بڑھ کر172.50روپے اور قیمت فروخت172روپے سے بڑھ کر173روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں1روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 197روپے سے بڑھ کر198روپے اور قیمت فروخت199روپے سے بڑھ کر200روپے ہو گئی اسی طرح1روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 230روپے سے بڑھ کر231.50روپے اور قیمت فروخت233روپے سے بڑھ کر234روپے ہو گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close