ورلڈ کپ سے باہر۔۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو سیمی فائنل سے پہلے ہی ناقابل یقین جھٹکا لگ گیا

دبئی (پی این آئی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل سے پہلے ہی انگلینڈ کی ٹیم کو بڑا جھٹکا لگ گیا۔ جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں زخمی ہونے والے اوپننگ بلے باز جیسن روئے ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے۔سپر 12 مرحلے کا آخری میچ انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلا تھا جس میں جیسن روئے زخمی ہو کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے ۔ ان کے میچ سے باہر ہونے کی وجہ سے انگلینڈ کی ٹیم کو اس میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

جیسن روئے کی جگہ جیمز ونس کو ناک آؤٹ مرحلے کیلئے انگلینڈ کی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔جیسن روئے کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے، انہیں امید ہے کہ ان کی ٹیم سیمی فائنل اور فائنل بھی جیتے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close