سرکاری ٹی وی پر تلخ کلامی کا معاملہ، پی ٹی وی نے میزبان نعمان نیاز کی چھُٹی کر دی

لاہور (پی این آئی) قومی ٹیم کے سابق سپیڈ سٹار شعیب اختر اور سرکاری سپورٹس چینل کے اینکر ڈاکٹر نعمان نیاز کے درمیان تلخ کلامی کے معاملے پر پی ٹی وی انتظامیہ نے ڈاکٹر نعمان نیاز کو معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ انکوائری کمیٹی نے ڈاکٹر نعمان نیاز کو معطل کرنے کی سفارش کی تھی۔

انکوائری کمیٹی نے ڈاکٹر نعمان نیاز کو قصور وار قرار دیا ہے، جس کے بعد پی ٹی وی انتظامیہ نے انھیں معطل کردیا۔یاد رہے کہ چند روز قبل ڈاکٹر نعمان نیاز نے سرکاری ٹی وی کے سپورٹس پروگرام میں غیر ملکی سپر سٹارز کے سامنے شعیب اختر کے ساتھ بد تہذیبی کا مظاہرہ کیا تھا جس پر شعیب اختر نے آن ائیر ہی پروگرام چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے پی ٹی وی سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا تھا۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے سرکاری ٹی وی کو انکوائری کرنے کی ہدایت دی تھی، جس پر پی ٹی وی کی انکوائری کمیٹی نے ڈاکٹر نعمان نیاز اور شعیب اختر دونوں کو آف ائیر کر دیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close