ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ناکامی، ویرات کوہلی نے خود ہی کپتانی چھوڑنے کا عندیہ دیدیا

دبئی(پی این آئی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ میرے خیال سے وقت آگیا ہے کہ نئے کپتان کو ٹیم کو آگے لے جانے کا موقع دیا جائے ۔بھارتی کپتان نے کہا کہ یقینی طور پر روہت شرما ٹیم میں موجود ہیں اور اب وہ چیزوں کو دیکھ رہے ہیں ۔ورلڈ کپ میں نمیبیا سے ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے دوران ٹاس ایک بڑا فیکٹر تھا تو جب بھی ہم ٹاس جیتے۔

یہ کافی اہمیت کا حامل تھا کیونکہ اس سے ہمیں میچ کے آغاز میں ہی وہ کام کرنے کا موقع ملتا ہے جو ہم کرنا چاہتے تھے۔اپنی کپتانی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ میرے لیے فخر کی بات تھی ،مجھے یہ موقع ملا اور میں نے اپنی سو فیصد کارکردگی دینے کی کوشش کی ۔ان کا کہنا تھا کہ اب یہ جگہ خالی کر کے آگے بڑھنے کا وقت آگیا ہے ،اس عرصے میں بھارتی ٹیم نے جیسا پرفارم کیا اس پر فخر ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close