ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، پاکستان کا سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے ٹاکر ا شعیب ملک نے آسٹریلیا کی حکمت عملی توڑنے کا پلان بتا دیا

اسلام آباد (پی این آئی )ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، پاکستان کا سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے ٹاکر ا ،شعیب ملک نے آسٹریلیا کی حکمت عملی توڑنے کا پلان بتا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم نے اچھا کھیل کر سیمی فائنل میں پہنچی ہے اور اس سے سیمی فائنل میں ٹف چیلنج ہوگا۔میچ کے بعد ورچوئل پریس کانفرنس میں آل رائونڈر شعیب ملک کا کہنا تھا کہ راؤنڈ میچز ختم ہوئے ہیں اب مینجمنٹ اور کھلاڑی بیٹھ کر حکمت عملی تیار کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کی پوزیشن اور اسٹرینتھ کو سامنے رکھ کر پلان بنائیں گے، آسٹریلیا کی حکمت عملی کو توڑنا ہے اور اپنے پلان پر عمل درآمد کرنے کی طرف ٹیم کا دھیان ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز آئی سی سی نے شعیب ملک کی سکاٹ لینڈ کیخلاف تیز ترین نصف سینچری کی ویڈیو جاری کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی (ICC)نے شعیب ملک کی تیزی ترین نصف سینچری کی ویڈیواپ لوڈنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پر جاری کی ہےجسے اب تک صارفین کی بڑی تعداد دیکھ چکی ہے

۔ آل راؤنڈر شعیب ملک نے پاکستان کی طرف سے تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ بنادیا۔ شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلتے ہوئے شعیب ملک نے صرف 18 گیندوں پر اپنی یہ نصف سنچری مکمل کی۔ انہوں نے اس فہرست میں عمر اکمل کا ریکارڈ توڑا جنہوں نے ان سے قبل 21 گیندوں پر یہ کارنامہ انجام دیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں