اچھی فارم میں ہوں، مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کرنے کے بعد شعیب ملک نے مخالف ٹیموں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

شارجہ (پی این آئی )قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک نے سکاٹ لینڈ کے خلاف 18گیندوں پر 54رنز بنا کر مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا ۔شعیب ملک کاکہنا تھا کہ میں اچھی فارم میں ہوں لیکن میں اپنے آپ کو مزید مستقل مزاجی سے کھیلتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہوں ،میں فٹ محسوس کر رہا ہوں ،اب ہمیں اپنی بہترین گیم دیکھنا ہو گی۔

میچ کے بعد بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جیسے ہم نے گزشتہ میچوں میں دیکھا ،اگر آپ کی آغاز میں وکٹیں نہ گریں تو اچھا ہدف دیا کا موقع مل جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ڈریسنگ روم میں یہ بات کی تھی کہ 150سکور بنانے تک زیادہ وکٹیں نہیں گنوانی ۔شعیب ملک نے کہا کہ اگر آپ اچھی پچ پر کھیلتے ہیں تو چند گیندوں کے بعد آپ اپنی مرضی کی گیم شروع کر سکتے ہیں ،اس پچ پر آپ چھ سے آٹھ گیندوں کے بعد اپنی مرضی کی بلے بازی کر سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلوں میں پہنچ کر آپ پر اعتماد محسوس کرتے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close