16مسلسل فتوحات، پاکستانی ٹیم کا یو اے ای کے میدانوں میں شاندار اعزاز جو کسی دوسری ٹیم کو حاصل نہ ہو سکا

شارجہ (پی این آئی) پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے آخری میچ میں سکاٹ لینڈ کو 72 رنز سے شکست دے کر گزشتہ پانچ سال سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ناقابلِ شکست رہنے کا اعزاز برقرار رکھا ہے۔پاکستان نے سنہ 2016 سے اب تک یو اے ای کے میدانوں میں 16 میچز کھیلے ہیں اور تمام میں ہی فاتح رہا ہے۔ بطورِ کپتان بابر اعظم یو اے ای میں اب تک ایک بھی میچ نہیں ہارے۔

پاکستان کا اگلا جوڑ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے پڑے گا ۔پاکستان اور سکاٹ لینڈ کے میچ کے دوران جب ٹی وی سکرین پر اعداد و شمار دکھائے گئے تو کمنٹیٹر بایزید خان نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی شائقین ضرور چاہیں گے کہ گرین شرٹس اپنے ریکارڈ کو 18 تک لے جائیں ، یعنی سیمی فائنل اور فائنل بھی جیت جائیں اور اپنا ناقابلِ شکست رہنے کا ریکارڈ برقرار رکھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close