شعیب اختر کے استعفے کی وجہ سے پی ٹی وی کو نقصان ہوا، سرکاری ٹیلی ویژن نے شعیب اختر کو کروڑوں روپے ہرجانے کا نوٹس بھجو ادیا

اسلام آباد (پی این آئی )سپورٹس اینکر نعمان نیاز سے لائیو شو پر تنازعے کے بعد استعفیٰ دینے والے قومی ہیرو شعیب اختر کو پاکستان ٹیلی ویژن کی انتظامیہ نے ہر جانے کا نوٹس بھیج دیا ۔ پی ٹی وی کی جانب سے شعیب اختر کو 10کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھجوایا گیا ہے ۔

راولپنڈی ایکسپریس کو کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر نوٹس بھجوایا گیا ،کنٹریکٹ کے مطابق شعیب اختر استعفیٰ کی صورت میں تین ماہ کی تنخواہ ادا کریں گے ۔کنٹریکٹ کے مطابق شعیب اختر کسی اور پروگرام میں شریک نہیں ہو سکتے تھے ۔نوٹس میں مزید کہا گیا کہ شعیب اختر کے استعفے کی وجہ سے پی ٹی وی کو نقصان ہوا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close