شعیب ملک کی جارحانہ بیٹنگ، تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ بنا ڈالا

شارجہ (پی این آئی) سکاٹ لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستانی مڈل آرڈر بلے باز شعیب ملک نے پاکستان کی طرف سے تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔شعیب ملک نے سکاٹ لینڈ کے خلاف صرف 18 گیندوں پر چھ چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے نصف سنچری مکمل کی۔ انہوں نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں پاکستان کی طرف سے سب سے کم گیندوں پر نصف سنچری سکور کرنے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

اس کے علاوہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران تیز ترین نصف سنچری بنانے والے کھلاڑیوں میں بھی شامل ہوگئے۔ان سے قبل انڈیا کے کے ایل راہول نے 18 گیندوں پر نصف سنچری بنائی تھی۔ انہوں نے بھی یہ کارنامہ سکاٹ لینڈ کے خلاف ہی انجام دیا تھا۔مجموعی طور پر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ انڈیا کے یوراج سنگھ کے پاس جنہوں نے انگلینڈ کے خلاف سنہ 2007 میں 12 گیندوں پر ففٹی سکور کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں