’ہم کابل جاتے ہوئے آپ کو ممبئی اتاردیں گے‘افغانستان کی شکست نے بعد سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے، میمز وائرل ہو گئیں

اسلام آباد(پی این آئی)ٹی 20 ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کو ہرادیا ہے اور کیویز کی اس جیت نے انڈیا کو اس میگا ایونٹ سے باہر کردیا ہے۔پاکستان، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا ٹی 20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچ چکے ہیں۔ پاکستانی سوشل میڈیا انڈیا کے ٹی20 ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر طنز و مزاح بھرے تبصرے کررہے ہیں۔
سینیئر صحافی مظہر عباس نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’ٹیم انڈیا، اچھا دوست پھر ملیں گے۔ سوری، کیا کریں اب تم کو کیسے روکیں؟‘


مدثر حسین نامی صارف نے انڈیا کی ٹیم کے ایونٹ سے باہر ہونے پر لکھا کہ ’مبارک ہو، دبئی سے انڈیا جانے والی فلائٹ کے لیے انڈیا نے کوالیفائی کرلیا۔‘

عنبرین نامی ٹویٹر صارف نے وزیراعظم عمران خان کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کہہ رہے تھے کہ ’سب سے پہلے گھبرانہ نہیں ہے۔‘

ٹویٹ میں لکھا تھا ’انڈیا والوں سب سے پہلے آپ نے گھبرانا نہیں ہے، ایئرپورٹ اترتے ہی رکشہ پکڑ کر کسی نامعلوم مقام پر چلے جانا ہے۔‘

’بروکن نیوز‘ نامی پیروڈی اکاؤنٹ نے افغانستان کے کپتان محمد نبی اور انڈین کپتان وراٹ کوہلی کی ایک تصویر لگائی اور لکھا ’ہم کابل جاتے ہوئے آپ کو ممبئی اتاردیں گے۔‘

پاکستانی اینکر حامد میر نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا ’نیوزی لینڈ نے افغانستان کو شکست دی لیکن سسکیاں کہیں اور سنائی دے رہی ہیں، یہ کیسی شکست ہے جس پر ایک نہیں دو ٹیمیں ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئیں۔‘

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں