پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا سیمی فائنل مقابلہ، کس ٹیم کا پلڑا بھاری ہو گا؟ شعیب اختر کی دلچسپ پیشنگوئی

لاہور (پی این آئی) سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف آسٹریلیا کا چانس ہی نہیں ہے۔انہوں نے پاکستان اور آسٹریلیا کے سیمی فائنل میں گرین شرٹس کو فیورٹ قرار دیا۔ شعیب اختر کا کہنا تھا کہ شاہینوں کے خلاف آسٹریلیا کا چانس ہی نہیں ہے، پاکستان کے سپنرز آسٹریلیا کو پکڑ لیں گے۔

سابق فاسٹ باؤلر کا جنوبی افریقہ کے انگلینڈ کے خلاف میچ جیتنے کے باوجود ٹورنامنٹ سے باہر ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جو ٹیمیں جیت رہی ہیں ان کا بورڈ اور نظام اچھا ہے، جنوبی افریقہ کی مینجمنٹ کا مسئلہ رہتا ہے، یہ ایک بکھری ہوئی ٹیم ہے۔ جنوبی افریقہ کی سلیکشن اور مینجمنٹ میں خامیاں نظر آئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close