پاکستان کا سیمی فائنل میں مقابلہ کس بڑی ٹیم سے ہو گا؟ فیصلہ ہو گیا

شارجہ (پی این آئی )آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ 1میں سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے والی ٹیموں کا فیصلہ ہو گیا ۔ گروپ ون میں پہلے نمبر پرانگلینڈ ہے جبکہ دوسرے نمبر پر آسٹریلیا کی ٹیم نے جگہ بنا لی ہے جبکہ جنوبی افریقہ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گیا ہے ۔

گروپ ٹو میں پاکستان پہلے نمبر پر ہے اور سیمی فائنل کے لیے پہلے ہی کوالیفائی کر چکا ہے جبکہ نیوزی لینڈ اور بھارت میں سے سیمی فائنل کے دوڑ میں کون آگے جائے گا ، اس بات کا فیصلہ کل نیوزی لینڈ اور افغانستان کے میچ میں ہوگا۔ لہذا اب سیمی فائنل میں پاکستان اور آسٹریلیا کا جوڑ پڑے گا جبکہ انگلینڈ کے ساتھ بھارت یا نیوزی لینڈ میں سے کسی ایک ٹیم کا جوڑ پڑے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close