سیمی فائنل میں کوئی بھی ٹیم سامنے آئی تو۔۔۔قومی ٹیم نے اہم مقابلے سے پہلے ہی مخالف ٹیموں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

شارجہ (پی این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کےسینئر کھلاڑی محمدحفیظ نےکہاہےکہ یہ نہیں سوچ رہےکہ سیمی فائنل میں کون مدمقابل ہوگا؟کسی ٹیم کی پرواہ نہیں، جو بھی سامنے ہوگا شکست دے کر جواب دیں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے’پروفیسر حفیظ ‘ نے کہا کہ فوکس صرف اپنی کامیابی اور جیت کے مومینٹم پر ہے،ورلڈ کپ سے پہلے پاکستان کو تقریباً 12سے 13ٹی 20 کھیلنے کا موقع نہیں ملا، ویسٹ انڈیزمیں بارش،نیوزی لینڈ کا واپس جانا، انگلینڈ کا انکار، اس کے باوجود اچھی تیاری کی،ہدف صرف ایک ٹیم کو شکست دینانہیں بلکہ پوراایونٹ جیتنا ہے۔انہوں نےٹیم کی ایونٹ میں شاندارکارکردگی پرکہاکہ پاکستان ٹیم کی جتنی بھی تعریف کی جائےکم ہے،پہلےمیچ میں بھارت سے جیت کر ٹیم پر مثبت اثرات ہوئے ،بھارت کے خلاف میچ کا اپنا مزہ ہے اور انڈیا کے خلاف میچ میری زندگی کا یادگار میچ ہے،تمام کھلاڑیوں نے اپنی شاندار کارکردگی سے ثابت کیا ہے کہ پاکستان دنیا کی بہترین ٹیم ہے۔

محمدحفیظ نےقومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہترین قیادت کےساتھ اچھی کارکردگی بھی دکھا رہے ہیں، بابراعظم کی کپتانی پرپہلے بہت سوالات اٹھے جس کو بابر نے غلط ثابت کیا، بابر اعظم کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے،جس لگن اور محنت سے ہم اس ٹورنامنٹ میں پرفارمنس دے رہے ہیں،ہم اللہ کی رحمت سے اس ورلڈ کپ میں فاتح بنیں گے۔انہوں نے اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے کہا کہ میرا فوکس ورلڈ کپ پرہے اپنی ریٹائرمنٹ کا فی الحال نہیں سوچ رہا، ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرکے ایسے موقع پر جذباتی نہیں ہونا چاہتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close