ابو ظہبی (پی این آئی )آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 38ویں میچ میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی ۔ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 157رنز بنائے تھے جس کے جواب میں آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا ۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ، ویسٹ انڈیز کی جانب سے کرس گیل اور ایون لیوئس نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا۔ کرس گیل نے 9 گیندوں پر 15 رنز بنائے اور کیومنز کی گیند پر ان سائیڈ ایج کے ذریعے بولڈ ہو گئے۔ان کے ساتھ آنے والے ایون لیوس نے 26 گیندوں پر 29 رنز کی اننگ کھیلی اور زمپا کی گیند پر سمتھ کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو کر پولین لوٹ گئے۔ان کے علاوہ شمرون 27 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔ ڈوائن براوو 10 سکور بنانے میں کامیاب ہوئے اور باونڈری کے قریب کیچ آوٹ ہو گئے۔کیرون پولارڈ نے 44 رنز کی اننگز کھیلی۔آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے چار جبکہ مچل سٹار ک ،پیٹ کمیومنزاور زیمپا نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی ۔
جواب میں آسٹریلیا کے بلے بازوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا ۔ اوپنر ڈیوڈ وارنر 89سکور بنا کر ناٹ آوٹ رہے ۔ایرون فنچ 9سکور بنا کر حسین کی گیند پر آوٹ ہوئے ۔مچل مارش 53سکوربنا کر کرس گیل کی گیند پر آوٹ ہوئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں