شاہد آفریدی کے مداحوں کیلئے انتہائی بُری خبر آگئی، افسردہ ہو گئے

لاہور(پی این آئی) پاکستان کے لیجنڈ آل راؤنڈر شاہد آفریدی رواں ماہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہونے والی ٹی ٹین لیگ سے دستبردار ہوگئے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق رواں ماہ19 نومبرسے ابوظہبی میں شروع ہونے والی ٹی 10 لیگ میں بوم بوم آفریدی کو بنگلہ ٹائیگرز کی نمائندگی کرنا تھی تاہم اب انہوں نے اس ایونٹ میں شریک ہونے سے معذرت کر لی ہے۔ترجمان ٹی 10 لیگ نے اس بات کی تصدیق کی ہے شاہد آفریدی اب اس ٹورنامنٹ میں نہیں کھیل رہے۔

ترجمان ٹی 10 لیگ نے کہا کہ شاہد آفریدی نے اپنی فلاحی تنظیم شاہد آفریدی فاونڈیشن کے حوالے سے مصروفیات کی وجہ سے ایونٹ کا حصہ بننے سے معذرت کرتے ہوئے لیگ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے،ہم لالہ کے اس فیصلے کا احترام کرتےاور ان کے لیے دعاگو ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close