اگر افغانستان ‘نیوزی لینڈ کو ہرا نہ پایا تو ہم کیا کریں گے؟ بھارتی کرکٹر رویندرا جدیجا نے بتا دیا

دبئی (پی این آئی) بھارتی آل راؤنڈر رویندرا جدیجا کا کہنا ہے کہ اگر افغانستان نے سپر 12 مرحلے کے دوران نیوزی لینڈ کو شکست نہ دی تو انڈین ٹیم کی گھر واپسی ہوجائے گی۔سکاٹ لینڈ کے خلاف میچ کے بعد پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ اگر افغانستان نیوزی لینڈ کو ہراتا ہے تو ٹیم انڈیا کے سیمی فائنل میں جانے کے امکانات روشن ہیں لیکن اگر وہ ایسا نہیں کرپاتے تو پھر کیا ہوگا؟

اس سوال پر رویندرا جدیجا نے ہنستے ہوئے کہا “تو پھر بیگ پیک کرکے گھر جائیں گے اور کیا۔”خیال رہے کہ سکاٹ لینڈ کے خلاف میچ میں رویندرا جدیجا نے مخالف ٹیم کے تین بلے بازوں کو آؤٹ کرکے انڈیا کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ انہیں اس کارکردگی پر میچ کے بہترین کھلاڑی کے اعزاز سے نوازا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close