پاکستان کا سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے مقابلہ ہوا تو پاکستان کیا کرے گا؟ ہیڈ کوچ نے بتادیا

اسلام آباد (پی این آئی ) سابق کرکٹر مشتاق احمد نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سیمی فائنل آسٹریلیا سے ہونے کی صورت میں قومی ٹیم کو مشورہ دیا ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مشتاق احمد نے کہا کہ بھارت کو آخری میچ بڑے مارجن سے جیتنا ہوگا اور افغانستان اگر نیوزی لینڈ کو ہرادیتا ہے تو معاملہ رن ریٹ پرجائے گا۔

انہوں نے ٹیم کو مشورہ دیا کہ قومی ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف دلیری کے ساتھ کھیلنا ہوگا اور آسٹریلیا کے خلاف ہماری وکٹیں جلدی نہیں گرنی چاہئیں۔سابق اسپنر کا کہنا تھا کہ پاکستان بہت اچھی اور تگڑی کرکٹ کھیل رہا ہے اس لیے ہماری ٹیم کو بطور پروفیشنل یہ نہیں سوچنا کہ سیمی فائنل میں حریف کون ہوگا۔

close