آئی سی سی نے تین پلئیرز آف منتھ کا انتخاب کر لیا، کونسا پاکستانی کھلاڑی شامل کر لیا گیا؟

دبئی (پی این آئی )آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کیلئے تین کھلاڑیوں کو نامزد کر دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری کر دہ ناموں میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن ، پاکستان کے آصف علی اور نمیبیا کے ڈیوڈ ویزے شامل ہیں ۔ تینوں کھلاڑی اس وقت ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کھیل رہے ہیں ۔

بنگلہ دیش کے آل راونڈر شکیب الحسن کا ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے پہلے راؤنڈ میں کردار بہترین تھا جبکہ انجری کا شکار ہونے سے قبل انہوں نے سپر 12 کے تین میچز کھیلے ، چھ ٹی ٹوینٹی میچز میں شکیب الحسن نے 131 رنز بنائے جبکہ باولنگ کے میدان میں انہوں نے 11 کھلاڑیوں کو پولین پہنچایا ۔شکیب الحسن ٹی ٹونٹی ریکنگ میں اس وقت دوسری پوزیشن پر ہیں جبکہ افغانستان کے محمد نبی پہلے نمبر پر آ گئے ہیں ۔پاکستان کے آصف علی نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے جیت دلوائی جس میں انہوں نے 12 گیندوں پر 27 رنز بنا ئے جبکہ اس کے علاوہ افغانستان کے خلاف بھی کامیابی انہوں نے ہی دلوائی، آصف علی نے ایک اوور قبل ہی چار چھکے لگا کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا ۔نمیبیا کے کھلاڑی ڈیوڈ ویزے بھی اس نامزدگیوں میں شامل ہیں جن کی بہترین بلے بازی اور باولنگ کی بدولت نمیبیا ورلڈ کپ کے سپر 12 راؤنڈ میں پہنچی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close