کراچی (آئی این پی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر ان کی بیٹیوں کے اکائونٹ کی افواہوں کی تردید کردی ہے،مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی بیٹی کے نام سے منسوب جعلی ٹوئٹر اکانٹ کی تصویر شیئر کی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اپنی بیٹی انشا آفریدی کے نام سے تصویر شیئر کی ،
جس میں یہ بتایا گیا ہے کہ یہ کرکٹر کی بیٹی کا اصل ٹوئٹر اکائونٹ ہے۔شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹ میں صارفین کو واضح کرتے ہوئے لکھا کہ میں واضح کرنا چاہوں گا کہ میری بیٹیوں میں سے کسی کا بھی سوشل میڈیا اکانٹ نہیں ہے،براہِ کرم! میری بیٹیوں سے متعلق کسی بھی اکانٹس یا خبروں کو نظر انداز کریں۔واضح رہے کہ شاہد آفریدی 5 بیٹیوں کے باپ ہیں۔ ان کی سب سے چھوٹی بیٹی عروہ گزشتہ سال فروری میں پیدا ہوئی تھی۔شاہد آفریدی اکثر سوشل میڈیا پر اپنی بیٹیوں کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں جبکہ ماضی میں کئی بار آفریدی کی بیٹیاں والد کو کرکٹ گراونڈ میں سپورٹ کرنے بھی جا چکی ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں