انگلش کرکٹ ٹیم کو دوسرا بڑا دھچکا، اہم ترین کھلاڑی سیمی فائنل کھیلنے سے پہلے ہی باہر ہو گیا

دبئی(پی این آئی)انگلش کرکٹ ٹیم کو دوسرا بڑا دھچکا، اہم ترین کھلاڑی سیمی فائنل کھیلنے سے پہلے ہی باہر ہو گیا۔۔ انگلینڈ کے بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر ٹیمال ملز پیر کی انجری کے باعث رواں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے واضح رہے کہ انگلش فاسٹ بولر ٹیمال ملز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف میچ میں ان فٹ ہوئے تھے۔انگلینڈ نے اپنے سکواڈ میں ریکی ٹوپلے کو شامل کرلیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باو¿لر شعیب اختر نے کہا ہے کہ پاکستان کو انگلینڈ کی ٹیم مشکل میں ڈال سکتی ہے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ویڈیو پیغام میںشعیب اختر نے کہا کہ پاکستان نے ایک اور شاندار کامیابی حاصل کر لی۔انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم مضبوط اور مثبت سمت میں جا رہی ہے تاہم پاکستان کو اب دوسرے گروپس کی ٹیموں سے مقابلے کی تیاری شروع کرنی چاہیے اور انگلینڈ کے خلاف پلاننگ کرنی چاہیے کیونکہ یہ ٹیم پاکستان کو مشکل میں ڈال سکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close