بھارتی ٹیم کا شاندار کم بیک، افغانستان کو جیت کیلئے تگڑا ہدف دیدیا

ابوظہبی(پی این آئی)بھارت نے افغانستان کو جیت کے لی211ے رنز کا ہدف دیا ہے۔بھارتی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 210رنز بنائے۔بھارت کی جانب سے کے اہل راہول اور روہت شرما نے اننگز کا آغاز کیا اور ٹی 20 ورلڈکپ میں بھارتی اوپنرز پہلی دفعہ اپنی ٹیم کو بہتر آغاز فراہم کرنے میں کامیاب ہوئے۔

دونوں اوپنرز نے افغانی باؤلرز کے خلاف کھل کر شاٹس کھیلیں۔افغانستان کے باؤلرز بھارتی لاٹھی چارج کے سامنے بے بس دکھائی دئیے۔بھارت کی پہلی وکٹ 15ویں اوور میں گری، روہت شرما 47 گیندوں پر 74 رنز بناکر کریم جنت کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔روہت شرما کی اننگز میں آٹھ چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔بھارت کی دوسری وکٹ 17ویں اوور میں گری ،کے اہل راہول 69 رنز بناکر گلبدین نیب کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ان کی اننگز میں چھ چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔بھارت کی جانب سے رشبا پنت27 اور ہاردیک پانڈیا 35رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔افغانستان کی ٹیم نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔افغانستان کے کپتان محمد نبی کا کہنا تھا کہ بھارت کو کم سے کم سکور پر روکنے کی کوشش کریں گے تاکہ بعد میں اس ہدف کو حاصل کرسکیں۔بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ گزشتہ میچز کو بھول کر اپنی بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے۔

ہم نے ابھی تک اپنے معیار کے مطابق کرکٹ نہیں کھیلی ہے۔ بھارتی ٹیم میں کے ایل راہول، روہت شرما، ویرات کوہلی، سوریا کمار یادیو، رشبا پنت، رویندرا جدیجا، روی چندرا ایشون، محمد شامی، جسپریت بمرا،شردل ٹھاکر اور ہاردیک پانڈیا شامل ہیں۔ افغانستان کی ٹیم میں کپتان محمد نبی، محمد شہزاد، حضرت اللہ زازئی، رحمان اللہ، نجیب زدران، محمد اشرف، گلبدین نیب، راشد خان، نوین الحق، کریم جنت اور حامد حسن شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close