ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آج بھارت کیخلاف ہونے والے اہم مقابلے سے پہلے افغان اسپنر راشد خان نے افغان شائقین سے اپیل کی ہے کہ صرف ٹکٹ والے افراد ہی اسٹیڈیم میچ دیکھنے آئیں۔راشد خان نے ٹوئٹر پر ویڈیو جاری کی جس میں وہ اپنی زبان میں شائقین کرکٹ سے مخاطب ہیں۔انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ میں میچ کو لے کر بہت پرجوش ہوں لیکن گزشتہ ہفتے اسٹیڈیم کے حالات دیکھ کر
کافی مایوس ہوا تھا۔افغان کرکٹر نے لکھا کہ اپنے قومی پرچم کو بلند کرنے اور ملک کا سر فخر سے بلند کرنے کے لیے افغان کرکٹ شائقین کو قوانین کا احترام کرنا ہوگا اور میچ دیکھنے کے لیے ٹکٹ خرید کر ہی اسٹیڈیم میں آنا ہوگا۔یاد رہے کہ 29 اکتوبر کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران متعدد شائقین ٹکٹ کے بغیر پنڈال میں گُھس گئے جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں