اسلام آباد (پی این آئی) سرکاری ٹی وی پروگرام میں شعیب اختر اور نعمان نیاز میں تلخ کلامی کے معاملے پر ایم ڈی پی ٹی وی نے وزیر اطلاعات فواد چودھری سے ملاقات کی اور ابتدائی رپورٹ سے آگاہ کیا ۔ ایم ڈی پی ٹی وی نے وزیر اطلاعات سے ملاقات کی اور ابتدائی رپورٹ سے آگاہ کیا جب کہ شعیب اختر نے کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ نعمان نیازکو ہٹانے تک کمیٹی میں پیش نہیں ہوں گا۔
پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی ) کے ایم ڈی نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری سے شعیب اختر اور ڈاکٹر نعمان نیاز کے مابین تلخ کلامی کے معاملے پر ملاقات کی اور ابتدائی رپورٹ سے آگاہ کیا۔ فواد چودھری کو پیش کی گئی ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا کہ شعیب اختر نے کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا اور کہا کہ بطور احتجاج کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہوں گا ۔راولپنڈی ایکسپریس نے کہا کہ نعمان نیازکو ہٹانے تک کمیٹی میں پیش نہیں ہوں گا، پوری دنیا نے دیکھا کہ نعمان نیاز نے ہتک آمیزرویہ اپنایا۔ دوسری جانب فواد چودھری سے سابق ویسٹ انڈین کرکٹر ویون رچرڈ اور ڈیوڈ گاور نے بھی ملاقات کی اور کہا کہ شو کے دوران ایسا واقعہ نہیں ہونا چاہیے تھا، دوستانہ ماحول میں ٹرانسمیشن ہورہی تھی ۔
یاد رہے کہ پی ٹی وی سپورٹس کے اینکر نعمان نیازاور سابق کرکٹر شعیب اختر کے مابین دوران شو تلخ کلامی ہوگئی تھی جس سابق کرکٹر نے پی ٹی وی سے استعفیٰ دے دیا جب کہ سرکاری ٹی وی نے دونوں کو آف ایئر کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں