پاکستان کے بعد سیمی فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم انگلینڈ کو بڑا جھٹکالگ گیا

دبئی (پی این آئی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف میچ میں انگلینڈ ٹیم کے بولر ٹیمال ملز ان فٹ ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق شارجہ میں کھیلے گئے سپر 12 مرحلے کے میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو 26 رنز سے شکست دے دی،ایونٹ میں انگلش ٹیم کی مسلسل چوتھی فتح ہے جبکہ سری لنکا کو ایونٹ میں موجود رہنے کیلئے کرشمے کا انتظار کرنا ہوگا۔

تاہم اس میچ میں انگلش بولر ٹیمال ملز ان فٹ ہوگئے۔سری لنکا کے خلاف میچ کے دوران انگلش بولر ٹیمال ملز بولنگ کرتے ہوئے ہیمسٹرنگ کاشکار ہوگئے۔ٹیمال اوور ادھوراچھوڑ کر میدان سے باہر چلے گئے لیکن ان کی جگہ کرس ووکس نے اوور مکمل کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close