ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، دو بڑی ٹیمیں جو سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئیں

شارجہ(پی این آئی)ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، دو بڑی ٹیمیں جو سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئیں۔۔۔ گروپ ون سے بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئیں ہیں۔بنگلہ دیش نے اب تک چار میچز کھیلے ہیں اور اس کو چاروں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

سری لنکا کی ٹیم نے اب تک چار میچز کھیلے ہیں اور صرف ایک میچ جیتا ہے۔گروپ ون میں انگلینڈ کی ٹیم آٹ پوائنٹس کے ساتھ پہلے جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم چھ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ آسڑیلیا کی ٹیم چار پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close