نمیبیا کیخلاف میچ، قومی ٹیم میں کون کونسی بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں؟ شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خبر آگئی

دبئی(پی این آئی )نمیبیا کیخلاف میچ، قومی ٹیم میں کون کونسی بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں؟ شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خبر آگئی۔۔۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان آج اپنا چوتھا میچ نمبیا کے خلاف کھیلے گا ۔میچ کے لیے ٹیم میں دو تبدیلیوں کا بھی امکان ہے، عماد وسیم اور حسن علی کی جگہ محمد نواز اور وسیم جونیئر پلیئنگ الیون کا حصہ بن سکتے ہیں۔پاکستان ٹیم نے چوتھے میچ کے لیے گزشتہ روز بھرپور پریکٹس سیشن کیا۔حسن علی پریکٹس کے دوران خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔

مسلسل تین فتوحات کے بعد دو دن کا آرام ملا لیکن آج کھلاڑیوں نے بھرپور ٹریننگ کی۔آئی سی سی اکیڈمی میں پاکستان ٹیم نے فزیکل ٹریننگ کی اور فیلڈنگ پریکٹس بھی کی، پھر بیٹنگ اور بولنگ کی بھی مشقیں کیں۔پاکستان ٹیم چوتھا میچ آج نمبیاکے خلاف کھیلے گی پاکستان ٹیم میں تبدیلی کے حوالے سے حتمی فیصلہ میچ قبل ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close