بھارتی انتہا پسند پاگل ہو گئے، ویرات کوہلی کو 9 ماہ کی بیٹی کے قتل اور ریپ کی دہمکیاں

نئی دہلی (پی این آئی) متحدہ عرب امارات میں جاری ٹی 20 ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی پے در پے شکستوں کے نتیجے میں نریندرا مودی کے بھارت میں انتہاپسند پاگل ہو گئے ہیں انہوں نے تمام اخلاقی حدیں پار کرلی ہیں۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور پھر نیوزی لینڈ کے ہاتھوں کرکٹ ٹیم کی شکست ان سے برداشت نہیں ہورہی۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کےکپتان ویرات کوہلی کی جانب سے مسلمان فاسٹ بولر محمد شامی کے حق میں بیان دینے پر متعصب بھارتی باشندے تمیز کھوبیٹھے ۔انتہا پسندوںنے سوشل میڈیا پر اپنے اسٹار کرکٹر کو دھمکیاں دینا شروع کردیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر ویرات کوہلی کی 9 ماہ کی بیٹی کو ریپ کی دھمکیاں دی گئی ہیں جبکہ کوہلی کے خلاف ٹرینڈ بھی بنایا گیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے بھی ویرات کوہلی کی بیٹی کو ریپ کی دھمکیوں پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔اسی طرح گذشتہ سال بھی انڈین پریمیئر لیگ میں شکست پر مہندرا سنگھ دھونی کی ننھی بیٹی کو بھی ریپ کی دھمکی دی گئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close