شکست بھی مقدر بن سکتی ہے؟ نمیبیا کے خلاف میچ سے پہلے بابر اعظم نے ساتھیوں کو خبردار کر دیا

دبئی (پی این آئی) افریقی ملک نمیبیا خلاف میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ساتھی کرکٹرز کو خبردار کر دیا ہے اور کہا ہے کہ انہیں اچھی کرکٹ تسلسل کے ساتھ کھیلنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ جیسے ٹورنامنٹ میں ریلیکس ہوئے اور حریف کو ذرا بھی مارجن دیا تو وہ آپ سے میچ لے جائیں گے۔پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ان کا عزم ایک ایسی مضبوط ٹیم کھڑی کرنا ہے جو پاکستان کا نام روشن کرے۔

متحدہ عرب امارات میں جاری ٹی 20 ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم آج اپنا چوتھا میچ نمیبیا کے خلاف کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ابوظہبی میں شام 7 بجے ہوگا۔کامیابی کی صورت میں گروپ 2 سے قومی ٹیم باضابطہ طور پر سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن جائے گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close