بھارت ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر۔۔۔ اگلے تین میچز کے حوالے سے بڑا مشورہ دیدیا گیا

دبئی (پی این آئی ) پاکستان کے بعد نیوزی لینڈ سے بدترین شکست کے بعد بھارتی اداکار و فلمی ناقد کمال راشد خان المعروف کے آر کے نے بھارتی کرکٹ ٹیم کو ’منفرد‘ مشورہ دیا ہے۔ کمال راشد خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ’بھارت پہلے ہی آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2021ء سے باہر ہوگیا ہے لہٰذا اب بھارت کو نیوزی لینڈ کو بھی سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کرنے کے لیے جان بوجھ کر باقی کے 3 میچز ہارجانے چاہئیں۔

یاد رہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ 2021ء کے سپر 12 مرحلے کے گروپ 2 کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو یک طرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے شکست دی جس کے بعد بھارتی ٹیم کا سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں اب تقریبا دم توڑ گئی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close