نعمان نیاز کیساتھ تلخ کلامی، شعیب اخترنے پی ٹی وی کو صاف جواب دیدیا

راولپنڈی(پی این آئی )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باولر شعیب اختر نے سرکاری ٹی وی پر میزبان نعمان نیاز کی تلخ کلامی کے معاملے پر بنائی گئی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا۔ہم نیوز کے مطابق وزیراطلاعات فواد چودھری سے ایم ڈی پی ٹی وی نے آج ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے تحقیقاتی کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ سے آگاہ کیا۔

بتا یا جا رہا ہے کہ شعیب اخترنے مطالبہ کیا ہے کہ بطوراحتجاج نعمان نیازکو ہٹانے تک کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہوں گا،انہوں نے کہا کہ پوری دنیا نے دیکھا نعمان نیازنے ہتک آمیزرویہ اپنایا تھا۔دوسری جانب پروگرام میں موجود سابق کرکٹرویون رچرڈاور ڈیوڈ گاور نے بھی فواد چودھری سے ملاقات کی جس میں انہوں نے کہا کہ دوستانہ ماحول میں ٹرانسمیشن ہورہی تھی، شو کے دوران ایسا واقعہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close