ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ۔۔ انگلینڈ نے سری لنکا کو بھی شکست دیدی، کون کونسی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئیں؟

لاہور (پی این آئی) ٹی 20 ورلڈکپ میں انگلینڈ کی ٹیم سری لنکا کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔ 101 رنز کی فتح گر اننگز کھیلے والے جوز بٹلر مرد میدان قرار پائے۔شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں میگا ایونٹ میں سری لنکا اور انگلینڈ کے مابین گروپ 1کا میچ کھیلا گیا جس میں آئی لینڈرز نے ٹاس جیت کر برطانوی ٹیم کے خلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

انگلینڈ کی جانب سے ایوئن مورگن قیادت کے فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ سری لنکن ٹیم کے داسن شناکا کپتانی کررہے تھے۔سری لنکا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ نے مقررہ 20اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 163رنز بنائے،جوش بٹلر نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 101رنز بناکر ناقابل شکست رہے،کپتان ایوئن مورگن 40سکور بناکر نمایاں بیٹر رہے،آئی لینڈرز کے ہاسارنگا نے 3کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔گذشتہ روز دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں بھارت کو کیویز نے دھول چٹا دی۔ سورماؤں کی جانب سے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 110رنز بنائے،رویندرا جدیجا نے سب سے زیادہ 26رنز بنائے جبکہ ہاردیک پانڈیا 23سکور بناکر دوسرے نمایاں بیٹر رہے،کیویز کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے 3 اور ایش سوڈھی نے 2کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔164 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم 137 رنز پر ہمت ہار بیٹھی۔

ہاسارنگا 34 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، دیگر بیٹسمینوں میں کوشل پریرا7، اسالانکا 21، فرنینڈو 1، راجہ پاکسے اور شناکا 26.26 ، چمیرا 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ میچ کے دوران عادل راشد نے شاندار باؤلنگ اور 4 اوورز میں 19 رنز دے کردو کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ جورن ، معین علی نے بھی 2.2 شکار کیے۔ ووکس اور لیونگٹسون نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔101 رنز کی فتح گر اننگز کھیلے والے جوز بٹلر مرد میدان قرار پائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close