ہمیںاب آرام کی ضرورت ہے، مسلسل دو شکستوں کے بعد بھارتی بالر جسپریت بمرا کا مطالبہ

دبئی(پی این آئی )ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں دوسرے میچ میں شکست کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر جسپریت بمراہ کا نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم کورونا وائرس کے باعث ‘ببل کی پابندی سے تھکاوٹ’ کا شکار ہوگئی ہے اور کھلاڑیوں پر مسلسل 6 ماہ کے سفر کے اثرات پڑ رہے ہیں۔

جسپریت بمراہ ے کہا کہ کبھی کبھار آپ کو وقفے کی ضرورت ہوتی ہے، آپ اپنے خاندان کو یاد کرتے ہیں جب آپ 6 ماہ سے اپنے گھر سے دور ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہم لوگ کبھی کبھار گم دماغ سے کھیل رہے ہوتے ہیں، لیکن جب آپ فیلڈ میں ہوتے ہیں تو آپ ایسی باتوں کے بارے میں نہیں سوچتے، یقیناگھر سے باہر رہنا اور طویل مدت کے لیے خاندان سے دور رہنا اس میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بی سی سی آئی نے بھی ہمیں مطمئن کرنے کی کوشش کی لیکن یہ مشکل وقت ہے، ابھی عالمی وبا موجود ہے لہٰذا آپ بہتری کی کوشش کرتے ہیں لیکن کبھی کبھار تھکاوٹ ہوجاتی ہے اور دماغی تھکاوٹ بھی ہوجاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف 11 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 48 رنز بنائے تھے، بلے بازوں نے جلد سکور کرنے کی کوشش کی کیونکہ انہیں احساس تھا کہ ہدف کے تعاقب میں رنز بنانے کے لیے اوس ایک عنصر ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close