پاکستانی کھلاڑیوں کے شرٹوں کے نمبروں میں کیا راز چھپا ہے؟ دلچسپ تفصیلات سامنے آگئیں

ابوظہبی(پی این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی شرٹوں کے نمبرز میں کیا راز چھپا ہوسکتا ہے؟ اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں تمام کھلاڑیوں نے اپنی شرٹوں کے نمبروں کے پیچھے چھپے راز بیان کیے ہیں۔

وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کے مطابق ان کی شرٹ کا نمبر 16 اس لیے ہے کیونکہ انہوں نے لیدر بال سے اپنی پہلی اننگز میں 16 رنز سکور کیے تھے۔ان کیلئے 16 نمبر خوش قسمت ہے۔چھ کا ہندسہ ان کی اور ان کی اہلیہ کی سالگرہ کی تاریخوں میں بھی آتا ہے،جبکہ ایک اور چھ کا ہندسہ ان کی دونوں بیٹیوں کی سالگرہ کی تاریخوں میں آتا ہے۔ورلڈ کپ میں اب تک ناقابلِ شکست رہنے والے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ انہیں سب سے پہلے 33 نمبر ملا تھا پھر انہیں 56 نمبر کی آپشن دی گئی تو انہوں نے 56 رکھ لیا جو کہ اب انہیں اچھا لگتا ہے۔اب وہ اسی نمبر کیساتھ ایک برانڈ بھی لانچ کرنے جارہے ہیں۔شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا پہلے ان کی شرٹ کا نمبر 40 تھا مگر وہ 10 نمبر شرٹ لینا چاہتے تھےجس کی انہیں شاہد آفریدی نے اجازت دی جس پر وہ ان کے شکر گزار ہیں۔

فخر زمان نے بتایا کہ ان کی شرٹ کا نمبر پہلے کوئی اور تھا ،نیوی میں ان کے کمرے کا نمبر 39 تھا اس لیے انہوں نے اپنی شرٹ کے لیے 39 نمبر منتخب کیا۔شاداب خان کا کہنا تھا پہلے ان کا نمبر 29 تھا بعد میں انہوں نے سات نمبر سلیکٹ کیا۔ شعیب ملک کے مطابق ان کی شرٹ کا نمبر 18 ہے،شروع سے انہیں یہی نمبر ملا،درمیان میں کچھ اور نمبر زبھی ملے مگر اب ان کی شرٹ کا نمبر 18 ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close