بھارت بمقابلہ افغانستان میچ، فتح کس کی ہو گی؟ شعیب اختر نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)راولپنڈی ایکسپریس باولر شعیب اختر نے بھارت کی افغانستان کے ہاتھوں شکست کی بھی پیش گوئی کردی ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ اگر بھارت ٹاس ہار گیا تو افغانستان سے بھی ہار جائے گا۔

پروگرام میں شریک انضمام الحق نے کہا کہ بھارت پریشر کی وجہ سے نیوزی لینڈ سے ہارا، نمیبیا بھی نیوزی لینڈ کے خلاف بھارت سے زیادہ اسکور کرلیتی۔سہیل تنویر نے کہا کہ بھارت کی بولنگ تو کبھی ان کی طاقت نہیں تھی مگر پچھلے دو میچوں میں بھارت کی بیٹنگ بھی بری طرح ناکام ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close