اسلام آباد(پی این آئی) سابق بھارتی کرکٹر آکاش چوپڑا نے بھارت کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر دیکھتے ہوئے پاکستان کے فائنل تک پہنچنے کی پیشگوئی کی ہے ۔ ٹوئٹر پر سابق بھارتی کرکٹر اور بھارتی کمنٹیٹر آکاش چوپڑا نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا فائنل پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہوتا دیکھ رہا ہوں‘ ۔
کمنٹیٹر کا بیان سامنے آنے پر بھارتی شائقین سیخ پا ہوگئے اور بھارت کو ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر کرنے پر آکاش چوپڑا کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹر شعیب اختر بھی بھارت کے بارے میں اسی قسم کا بیان دے چکے ہیں۔ ان کے مطابق نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارت ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہو جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں