اسلام آباد(پی این آئی)آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں گروپ 2 کے میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو با آسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔دبئی میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔نیوزلینڈ نے آج کے میچ کیلئے اپنی ٹیم میں ایک جبکہ بھارت نے 2 تبدیلیاں کیں۔
بھارتی بیٹسمینوں کی کیویز بولرز کے سامنے ایک نہ چلی اور یکے بعد دیگرے وکٹیں گرتی رہیں جبکہ بیٹسمین بھی کوئی خاطر خواہ رنز نہ بناسکے۔بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بنائے۔بھارت کی جانب سے جڈیجا 26 اور ہاردک پانڈیا 23 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ کپتان کوہلی بھی کویز بولرز کو پریشان نہ کرسکے اور وہ 9 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولڈ نے 3 اور ایش سودھی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔دونوں ٹیموں کے درمیان 2 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میچز کھیلے گئے ہیں اور دونوں میں ہی نیوزی لینڈنے بھارت کو شکست دی۔پہلا مقابلہ 2007 جبکہ دوسرا 2016 میں کھیلا گیا تھا۔
واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ساتویں ایڈیشن کا سپر 12 مرحلہ متحدہ عرب امارات میں جاری ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں