قومی ہیرو کی تذلیل نعمان نیاز کو مہنگی پڑی ، پی ٹی وی نے پروگرام کی میزبانی چھیننے کے بعد ایک اور بڑا جھٹکا دیدیا، اب پروگرام کو ن کرے گا؟

لاہور (پی این آئی) قومی ہیرو اور دنیا کے فاسٹ ترین باولر شعیب اختر کے ساتھ بدتمیزی کرنے کے معاملے پر پی ٹی وی نے میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز کو تحقیقات مکمل ہونے تک آف ایئر کر دیاہے جس کے بعد پروگرام کو آگے بڑھانے کیلئے میزبانی کے فرائض ثناءمیر اور ڈیوڈ گروور کو سونپ دیئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق شعیب اختر کے ساتھ سرکاری ٹی پر کیئے جانے والے سلوک پر تمام پاکستانی سوشل میڈیا پر ایک زبان ہو گئے ہیں اور انہوں نے کافی غم و غصے کا اظہار بھی کیا ، جس کے بعد اب تحقیقات کی جارہی ہیں ۔ ڈاکٹر نعمان نیاز کو آف ایئر کرنے کے بعد پاکستان ویمن ٹیم کی سابق مایہ ناز کپتان ثناءمیر اور ڈیوڈ گروور کو میزبانی کے فرائض دیئے گئے ہیں ۔جسے وہ بخوبی نبھانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close