انڈیا بمقابلہ افغانستان میچ میں فتح کس کی ہو گی؟ شعیب اختر کی دلچسپ پیشنگوئی

راولپنڈی (پی این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ انڈیا افغانستان کے ہاتھوں رسوا ہوگا اور اسی ہفتے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہوجائے گا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ انہیں افغانستان کے ہاتھوں انڈیا رسوا ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے، غیب کا علم اللہ کو ہے لیکن اسی ہفتے بھارت ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائے گا۔

انڈیا نیوزی لینڈ میچ کے حوالے سے شعیب اختر کا کہنا تھا کہ اگر نیوزی لینڈ ٹاس جیت گیا تو وہ پہلے فیلڈنگ کرے گا اور انڈیا کیلئے مشکلات کھڑی ہوجائیں گی۔ انہیں بھارت ہارتا ہوا نظر آ رہا ہے۔خیال رہے کہ اتوار کے روز انڈیا اور نیوزی لینڈ کے مابین مقابلہ ہوگا۔ دونوں ٹیمیں گرین شرٹس سے اپنا اپنا میچ ہار چکی ہیں۔ یہاں یہ بھی یاد رہے کہ افغانستان کو بھی پاکستان نے گزشتہ روز شکست دی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close