18ویں اوور کی آخری گیند پر سنگل رن نہ لینے پر شاداب خان نے غصہ کیا تو میں نے کیا جھوٹ بولا؟ میچ کے بعد آصف علی کا دلچسپ انکشاف

دبئی(پی این آئی)سٹار بلے باز آصف علی نے کہا انہوں نے 18 ویں اوور کی آخری گیند پر جان بوجھ کر سنگل نہیں لیا تھا ۔آصف علی کا کہنا تھا وہ آسان سنگل تھا مگر میں اگلا اوور پورا کھیلنا چاہتا تھا۔ جب شاداب خان نے سنگل نہ لینے پر غصے کا اظہار کیا تو میں نے جھوٹ بول دیا کہ ایمپائر سامنے آگیا تھا مجھے پتہ نہیں چلا۔


جب اوور شروع ہوا تو میرا پلان بس گیند کو مڈل کرنا تھا اور اللہ کا شکر اس میں کامیاب ہوا۔ ٹیم کا کمبی نیشن اسوقت بہت اچھا ہے سب ایک دوسرے کو سپورٹ کررہے ہیں۔ اصلی خوشی تب ہوگی جب ہم ورلڈکپ جیتیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close