پاک بھارت میچ کے دوران بابراعظم کی والدہ وینٹی لیٹر پر تھیں‘ والد اعظم خان کا انکشاف

لاہور(آئی این پی) قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کے والد اعظم خان نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے دوران ان کی اہلیہ اور بابراعظم کی والدہ وینٹی لیٹر پر تھیں۔اعظم خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر لکھا کہ ’’کچھ سچ اب میری قوم کو پتہ ھونا چاھیے آپ سب کو مبارک تینوں جیت پر ھمارے گھر پے بڑا امتحان تھا،

جس دن انڈیا سے میچ تھا اْس دن بابر کی والدہ وینٹی لیڑ پر تھی کیوں کہ اْن کا آپریشن ھوا تھا، بابراعظم شدید پریشانی میں یہ تینوں میچ کھیلا ،میرا یو اے ای آنا نہیں بنتا تھا پر میں آیا کہ بابر کہیں کمزور نہ پڑ جائے ،کرم ھے پروردگار کا اب وہ ٹھیک ھیں، بات شیئر کرنے کا مقصد یہ ہے کہ خدارا اپنے قومی ھیروز کو بلا وجہ تنقید کا نشانہ نہ بنایا کریں اور ھاں مجھے پتہ ھے مرے بغیر جنت نہیں ملتی، اگر مقام ملتا ھے تو امتحان بھی دینے پڑتے ہیں پاکستان زندہ باد‘۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close